22 نومبر 2014 - 16:21
شام، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری

شام ميں دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوج کا ملک گير آپريشن کاميابي کے ساتھ جاري ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق القلمون، حمص، اور حلب سميت ملک کے مختلف علاقوں ميں فوج اور عوامي رضاکاروں کے مشترکہ آپريشن ميں داعش کے سيکڑوں افراد مارے گـئے ہيں ۔

اس رپورٹ کے مطابق داعش نے القلمون کے علاقے راس المعرہ ميں داخل ہونے کي کوشش کي ليکن فوج اور جيش الشعب کے جوانوں کا سامنا کرنے کے بعد بھاري جاني اور مالي نقصان اٹھاکے اس علاقے سے اس کو پسپائي اختيار کرني پڑي ۔ رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ راس المعرہ کي لڑائي ميں درجنوں داعشي دہشتگرد ہلاک اور کئي سو زائد زخمي ہوئے ہيں ۔ زخمي ہونے والوں ميں داعش کا ايک کمانڈر ابومالک الساحلي بھي شامل ہے جس کے لئے بتايا گيا ہے اس کي حالت زيادہ خراب ہے ۔
اسي طرح دير الزور ميں بھي فوجيوں سے ايک لڑائي ميں داعش کے درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں ميں سنيچر کو بھي ڈيڑھ سو سے زائد مسلح افراد نے اپنے اسلحے زمين پر رکھ کے خود کو فوج کے حوالے کرديا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق دمشق کے اطراف اور ادلب ميں ايک سو پينسٹھ مسلح افراد نے خود کو فوج کے حوالے کيا ہے ۔ دوسري طرف دارالحکومت دمشق کے مضافات ميں واقع علاقے مشرقي غوطہ ميں عوام نے وسيع پيمانے پر مظاہرہ کرکے تکفيري دہشتگردوں کے خلاف جنگ ميں حکومت اور فوج کي بھر پور حمايت کا اعلان کيا ہے ۔

.......

/169